بدھ 12 اگست 2026 - 06:15
جامعۃ الزہراء سکردو کے شعبۂ تحقیق کے تحت علمی و تربیتی نشست:طالبات کی تخلیق، تحقیق، تصنیف، تجزیہ اور معاشرتی مسائل سے آگاہی ناگزیر، خانم موسوی

حوزہ/حوزہ علمیہ جامعۃ الزہراء سکردو میں زیرِ تعلیم طالبات کے لیے جامعہ ہٰذا کے شعبۂ تحقیق کی جانب سے ایک علمی، فکری اور تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا؛ جس میں طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعۃ الزہراء سکردو میں زیرِ تعلیم طالبات کے لیے جامعہ ہٰذا کے شعبۂ تحقیق کی جانب سے ایک علمی، فکری اور تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

اس علمی و تربیتی نشست کی مہمانِ خصوصی جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کراچی، شعبۂ خواہران کی پرنسپل ڈاکٹر سیدہ تسنیم زہراء موسوی تھیں۔

جامعۃ الزہراء سکردو کے شعبۂ تحقیق کے تحت علمی و تربیتی نشست:طالبات کی تخلیق، تحقیق، تصنیف، تجزیہ اور معاشرتی مسائل سے آگاہی ناگزیر، خانم موسوی

پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید، حمدِ باری تعالیٰ اور ذکرِ محمد و آلِ محمدؐ سے ہوا۔

اس موقع پر ڈاکٹر تسنیم زہراء موسوی نے حضرت امام جعفر صادقؑ کے فرمان «أكثرُ الخيرِ في النساء» کو محورِ گفتگو قرار دیتے ہوئے خواتین کے مقام، ذمہ داریوں اور اسلامی معاشرے کی تعمیر میں ان کے مؤثر کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام عورت کو باشعور، صاحبِ فکر اور معاشرے کی فکری و اخلاقی تشکیل میں مؤثر کردار ادا کرنے والی شخصیت کے طور پر پیش کرتا ہے۔ ایک فاطمی و زینبی خاتون کی نمایاں خصوصیات بصیرت، علم و آگہی، اعلیٰ اخلاق، دین شناسی، شجاعت، حق گوئی، صبر، استقامت اور سماجی ذمہ داری ہیں۔

انہوں نے بالخصوص خواتین کے علمی و تحقیقی کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طالبات کو صرف علم حاصل کرنے تک محدود نہیں رہنا چاہیے، بلکہ علم کی تخلیق، تحقیق، تصنیف، تجزیہ اور معاشرے کے فکری مسائل کے علمی حل میں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ دینی و عصری علوم کے درمیان ربط، اسلامی موضوعات پر معیاری تحقیق، جدید فکری چیلنجز کا علمی جائزہ اور خواتین سے متعلق مسائل پر تحقیقی کام عصرِ حاضر کی اہم ضروریات ہیں۔

جامعۃ الزہراء سکردو کے شعبۂ تحقیق کے تحت علمی و تربیتی نشست:طالبات کی تخلیق، تحقیق، تصنیف، تجزیہ اور معاشرتی مسائل سے آگاہی ناگزیر، خانم موسوی

ڈاکٹر تسنیم موسوی نے طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنے اندر تحقیق و مطالعہ کا ذوق پیدا کریں، جدید تحقیقی مناہج سے واقفیت حاصل کریں اور علمی دیانت و تنقیدی فکر کو اپنی علمی زندگی کا حصہ بنائیں۔

انہوں نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی سیرت کو خواتین کے لیے عملی نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو تعلیم و تدریس، تحقیق و تصنیف، ثقافت، سماجی خدمت اور دیگر میدانوں میں دینی اقدار کے ساتھ مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔

خطاب کے بعد سوال و جواب کی نشست کا نیز اہتمام کیا گیا جس میں طالبات نے مختلف علمی، دینی، تربیتی اور تحقیقی موضوعات پر سوالات کیے۔

جامعۃ الزہراء سکردو کے شعبۂ تحقیق کے تحت علمی و تربیتی نشست:طالبات کی تخلیق، تحقیق، تصنیف، تجزیہ اور معاشرتی مسائل سے آگاہی ناگزیر، خانم موسوی

آخر میں حوزہ علمیہ جامعہ الزہراء سکردو کے شعبۂ تحقیق کی انچارج خواہر شازیہ حیات نے جامعۃ الزہراء کی انتظامیہ اور طالبات کی جانب سے ڈاکٹر تسنیم زہراء موسوی کا شکریہ ادا کیا۔

پروگرام کا اختتام حضرت امام زمانہؑ کی سلامتی، تعجیلِ ظہور اور امتِ مسلمہ کی سربلندی کے لیے دعا کے ساتھ ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha